وزیر داخلہ محسن نقوی نے سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست پر تھوکنے کی بات پر مولانا فضل الرحمان کے احترام کی کوئی گنجائش نہیں رہی، جے یو آئی نے لائن کراس کر لی اب ان کو جواب ملے گا، ان کیلئے ریاست تب ماں ہوتی جب یہ فائدہ لیں ، مال ملتا رہے تو ٹھیک ورنہ غلط، آپ کو ریاست سے نوکری ، پیسے اور ٹکٹ نہیں ملیں گے ۔
سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہناتھا کہ مسلسل کچھ ہفتوں سے مولانا مجھ پر تنقید کر رہے تھے، ہم ایران کا تنازع طے کرنے گئے ہوئے تھے، کسی جگہ شوق سے نہیں جاتا،وزیراعظم کی ہدایت پر جاتا ہوں، یہ کہناکہ ایران میں معاہدہ کیا گیا،بالکل غلط ہے، ان کیلئے ریاست تب تک ماں ہوتی جب تک یہ ریاست سے فائدہ لیں، یہ اسلام کو بزنس کیلئے استعمال کرتےہیں، یہ دین کو سیاست، کاروبار،ہر چیز میں فائدے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لائن کراس کریں گے تو انہیں ہر صورت جواب ملےگا، یہ ہمیں کہتے تھے کےپی میں گورنرراج لگوائیں،ہماری جان چھڑائیں، بیرسٹر علی ظفر سے پوچھ لیں،یہ ہمیں گورنر راج لگانے کا کہتےتھے، اب ان کو ریاست سے پیسے یا ٹکٹیں نہیں ملنی، اگر یہ اپنی حد کراس کریں گے تو ان کو جواب دیں گے۔
دوسری جانب قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں محسن نقوی نے کہا کہ بلیو پاسپورٹ کا فیصلہ ہاؤس نے کرنا ہے، اگلے 6ماہ میں گرین پاسپورٹ کی ریٹنگ میں بہتری ملےگی، بلیو پاسپورٹ پر ممالک ویزا ایگزیمنٹ کرتے ہیں، کینیا،سوئٹزرلینڈ،اٹلی کے ساتھ بلیو پاسپورٹ سے متعلق معاہدے پائپ لائن میں ہیں، 25 ممالک سے اگلے 6 ماہ میں ویزا فری انٹری بارے معاملات حل ہو جائیں گے۔
ان کا کہناتھا کہ سعودی عرب، یواے ای کے ساتھ ویزا فری انٹری کروائی ، قطر کے ساتھ بھی جلد ویزا فری انٹری ہو جائے گی ، بلیو پاسپورٹ کی تعداد 70 ہزارہے، کچھ ممالک کہتےہیں بلیوپاسپورٹ 30،25 ہزار سے اوپر جائیں گے تو معاہدہ ختم کر دیں گے، 70 ہزار بلیو پاسپورٹ کو ویزا فری انٹری نہیں مل سکتی ، ممالک سب سے پہلے بلیو پاسپورٹ کی تعداد پوچھتے ہیں ، 22 ہزار بلیو پاسپورٹ کو کینسل کیا گیا ہے ۔ بلیو پاسپورٹ پر ابھی پابندی عائد کی گئی ہے ، سٹنگ ایم این ایز کو ان کےدورکےمطابق بلیوپاسپورٹ دیں گے، دو نمبری کو ختم کرنے کیلئے ای پاسپورٹ پر جارہے ہیں ۔






تبصرے بند ہیں