فرانس، طلبہ احتجاج کے باعث آج 500 اسکول بند کرنے کا اعلان

France announces closure of 500 schools today due to student protests.

فرانس میں طلبہ کے احتجاج کے باعث آج 500 اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فرانس کے وزیرِ تعلیم ایڈوارڈ گفری نے پولیس اور طلبہ مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے بعد سیکیورٹی کے پیش نظر اسکولوں کی بندش کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ فرانس میں طلبہ خراب تعلیمی نظام، اساتذہ کی کمی اور داخلہ پالیسی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں۔

یہ احتجاج گزشتہ ماہ پیرس کے علاقے میں شروع ہوا تھا، تاہم اب ملک کے مختلف حصوں تک پھیل چکا ہے اور بعض مقامات پر صورتحال نہایت کشیدہ ہے۔

READ  آپریشن غضب للحق: پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیوں اور گاڑیوں کو تباہ کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں