ٹک ٹاکرکی شادی کی تقریب میں بھگدڑ کے واقعے پر پولیس مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام

سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں ٹک ٹاکر پتلو کے فراز اسٹیڈیم میں بھگدڑ کے واقعے کے بعد پولیس مرکزی ملزم کو گرفتار نہ کرسکی۔

دو روز قبل مہندی کی تقریب میں انعامات کا لالچ دے کر بڑی تعداد میں لوگوں کو جمع کیا گیا تھا، جہاں بھگدڑ مچنے سے دو افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے تھے۔

واقعے کے بعد پولیس نے بدانتظامی اور دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج کرلیا، تاہم 36 گھنٹے گزرنے کے باوجود مرکزی ملزم قانون کی گرفت میں نہیں آسکا۔

پولیس نے قرعہ اندازی کے لیے لائی گئی 50 موٹرسائیکلیں اور ایک قیمتی گاڑی قبضے میں لے لی ہیں۔ پولیس کے مطابق نامزد ملزمان اور مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

READ  چمن میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.8 ریکارڈ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں