امریکا نے ایران کے جزیرے ’قشم‘ پر حملہ کردیا، ایران نے بھی میزائل داغ دیے

امریکی افواج نے ایران کے اسٹریٹجک جزیرے ’قشم‘ کو فوجی کارروائی کا نشانہ بنایا ہے۔

امریکی اخبار ’وال اسٹریٹ جرنل‘ نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا کہ قشم آئی لینڈ پر کی جانے والی کارروائی دراصل پچھلے چند ہفتوں کے دوران کی جانے والی ان محدود اور خفیہ فوجی ضربوں کا حصہ ہے جن کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا تھا۔

امریکی حکام نے ان اقدامات کو دفاعی نوعیت کا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کو درپیش ایرانی دھمکیوں کی صلاحیت کو کمزور کرنا ہے۔

امریکی عہدیدار نے کہا کہ ایران نے جزیرہ قشم سے آبنائے ہرمز میں امریکی طیارے پرمیزائل داغا، امریکی طیارے نےزمین سے فضا میں مارکرنے والا میزائل لانچر تباہ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے خلاف امریکی حملوں کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا، واشنگٹن حملوں کو جان بوجھ کر خفیہ رکھ رہا ہے، حملے خفیہ رکھنے کا مقصد آپریشن کا تاثر پیدا ہونے سے روکنا ہے۔

دوسری جانب ایرانی ایجنسی کے مطابق ایران کے جزیرہ قشم میں 5 دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، دھماکوں کی شدت سے قشم میں اہم مقامات کو نشانہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ قشم جزیرہ عالمی سطح پر توانائی کی ترسیل کے لیے اہم ترین سمندری شاہراہ ’آبنائے ہرمز‘ کے دہانے پر واقع ہے، جہاں ایران کی بڑی زیرِ زمین میزائل تنصیبات، بحری اڈہ اور پانی کو میٹھا بنانے کا مرکزی پلانٹ موجود ہے۔

دو امریکی ڈرونز قبضے میں لینے اور ایک کو تباہ کرنے کا دعویٰ

پاسدارانِ انقلاب نے دو امریکی ڈرونز قبضے میں لینے اور ایک ایم کیو نائن تباہ کرنے کا دعویٰ کردیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق جدید الیکٹرانک وارفیئر سسٹم کے ذریعے دو امریکی ڈرونز کو زمین پر اتارا گیا جبکہ ایم کیو نائن ڈرون کو دفاعی نظام نے مار گرایا۔

READ  چین میں بُلٹ ٹرین کا 5 سیکنڈ میں 800 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کا حیران کن ریکارڈ

پاسداران انقلاب نے ڈرون تباہ کرنے کی ویڈیو بھی جاری کردی۔ قبضے میں لیے گئے امریکی ایم کیو ایم ڈرونز کی مجموعی تعداد 4 ہوگئی جبکہ جنگ کے دوران اب تک 55 ایم کیو نائن ڈرون مار گرائے جاچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں