لاہور ہائیکورٹ نے نورین نیازی کی دونوں بیٹیوں سے کل جیل میں صبح 10 بجے ملاقات کروانے کا حکم دے دیا۔
بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی نظربندی کےنوٹیفکیشن میں توسیع کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس عبہرگل خان نے سکینہ اور شاہ ریز کی درخواست پر سماعت کی۔ لاہور ہائیکورٹ نے نورین نیازی کی دونوں بیٹیوں سے کل جیل میں صبح 10 بجے ملاقات کروانے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے حکم دیا کہ دونوں بیٹیوں کی والدہ سے ایک گھنٹے کی ملاقات کروائی جائے، وکیل ملاقات سے متعلق ڈی سی لاہور کو درخواست دے گا ، ڈی سی لاہور وکیل کی درخواست پر کل ملاقات کروائے۔
عدالت نے نورین نیازی اورعظمیٰ خان کی نظر بندی کے نوٹیفکیشن میں توسیع پر ڈی سی لاہور کو طلب کرلیا، عدالت نے ڈی سی لاہور کو ذاتی حیثیت میں 4 نومبر کو طلب کرلیا۔ عدالت نے علیمہ خانم کی نظر بندی کی توسیع کے خلاف سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔
عدالتی حکم پر سیکرٹری داخلہ نے رپورٹ پیش کی، وکیل پنجاب حکومت نے عدالت کو بتایا کہ نورین نیازی کااسپتال میں علاج کروایا گیا، نورین نیازی کو ڈاکٹرز کی ہدایت پر دوبارہ جیل منتقل کردیا گیا ہے، علاج کے دوران 29 اکتوبر کو حاجرہ نیازی کی والدہ سے ملاقات کروائی جاچکی ہے۔






تبصرے بند ہیں