انسٹاگرام کی دوستی شادی میں تبدیل، اطالوی دلہن محبت کی خاطر پاکستان پہنچ گئی۔
چھ سال قبل انسٹاگرام پر ہونے والی دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی،اطالوی دلہن لاہور ایئرپورٹ پہنچی تو دولہا نبیل اعوان کے اہلخانہ نے اسکا پرتپاک استقبال کیا۔
دونوں خاندانوں کی رضا مندی اور قانونی تقاضے پورےہونے کے بعد شادی کی تقریب منعقد ہوئی، جبکہ کلرکہار کے مقامی ہوٹل میں دعوت ولیمہ کابھی اہتمام کیا گیا،جس میں دولہا کے اہلخانہ، رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔
اہلخانہ کےمطابق دولہا اور دلہن دونوں قوت سماعت سے محروم ہیں، تاہم ایک دوسرے کا ساتھ ملنے پر بے حد خوش ہیں،دلہن نے پاکستانی لباس زیب تن کیا اور مقامی لوگوں کے ساتھ گھل مل گئی۔






تبصرے بند ہیں