پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہوم گراؤنڈ پر فتوحات کا سلسلہ برقرار، مسلسل دس باہمی اور سہ فریقی سیریز میں ناقابلِ شکست رہنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
قومی ٹیم نےگزشتہ سترہ ماہ کے دوران اپنےہوم گراؤنڈ پر نو سیریز جیتیں جبکہ ایک ٹیسٹ سیریز ڈرا رہی، پاکستان کو آخری مرتبہ فروری 2025 میں نیوزی لینڈ کےخلاف ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سہ فریقی سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا،اسکے بعد گرین شرٹس نے مئی اور جون 2025 میں بنگلہ دیش کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کرکے کامیابیوں کا سفر شروع کیا۔
اکتوبر 2025 میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر رہی جبکہ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز میں پاکستان نے دو ایک سے کامیابی حاصل کی،نومبر 2025 میں سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں تین صفر سے شکست دے کر کلین سوئپ کیا اور سری لنکا و زمبابوے پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سہ فریقی سیریز بھی اپنے نام کی۔
بعد ازاں آسٹریلیا کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تین صفر سے کلین سوئپ کیا جبکہ ون ڈے سیریز دو ایک سےجیتی،حالیہ دورہ سری لنکا میں ٹی ٹوئنٹی سیریز دو ایک سے اپنے نام کی۔
پاکستان نےحالیہ ون ڈے سہ فریقی سیریزجیت کرمسلسل دسویں ہوم سیریزمیں ناقابلِ شکست رہنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ قومی ٹیم کی یہ کامیابی ہوم گراؤنڈ پر مختلف فارمیٹس میں اس کی مسلسل عمدہ کارکردگی کا ثبوت ہے۔






تبصرے بند ہیں