لاہور کے علاقے سندر میں 5 سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا

لاہور کے علاقے سندر میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پانچ سال کا بچہ گھر کے باہر کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔

اہل محلہ کے مطابق اپنی مدد آپ کے تحت مین ہول میں گرنے والے بچےکو تین سو فٹ دور گٹر سے نکالا گیا، بچہ اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑگیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سندر میں مین ہول میں گر کر بچےکےجاں بحق ہونےکا نوٹس لیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے متعلقہ حکام سے افسوسناک واقعےکی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی بھی کیا ہے۔

READ  راولپنڈی: جوڈیشل کمپلیکس کی پارکنگ میں گاڑی سے وکیل کی لاش برآمد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں