راولپنڈی: جوڈیشل کمپلیکس کی پارکنگ میں گاڑی سے وکیل کی لاش برآمد

راولپنڈی جوڈیشل کمپلیکس کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے وکیل کی لاش ملی ہے۔

پولیس کے مطابق وکیل کی شناخت ثناء اللّٰہ ستی کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سول لائن پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، فارنزک ٹیموں کو بھی موقع پر طلب کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وکیل کی موت قتل ہے یا طبعی اس حوالے سے ابھی تحقیقات جاری ہیں۔

واقعے کے بعد وکلاR کی بڑی تعداد جوڈیشل کمپلیکس میں جمع ہو گئی۔

READ  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا رشتہ طے ہوگیاچ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں