وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا رشتہ طے ہوگیاچ

Punjab Chief Minister Maryam Nawaz's son Junaid Safdar's engagement

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اورکیپٹن (ر) صفدر کے بیٹے جنید صفدر کا رشتہ دوبارہ طے ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق جنید صفدر کا رشتہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے عزیزوں میں طے ہوا ہے، جنید کا جس فیملی میں رشتہ طے ہوا ہے وہ لاہور میں قیام پذیر ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنید صفدر کے رشتہ کی بات تقریباً ایک ماہ قبل شروع ہوئی تھی۔

واضح رہےکہ اس سے قبل 2021 میں جنید صفدر کی عائشہ سیف سے شادی ہوئی تھی لیکن پھر اکتوبر 2023 میں جنید نے اہلیہ سے علیحدگی کی تصدیق کی تھی۔

برطانیہ سے تعلیم مکمل کرنے والے جنید صفدر اب لاہور میں مقیم ہیں۔

READ  یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں