خیبرپختونخوا حکومت کا کان کنی کیلئے دھماکا خیزمواد کی نگرانی کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے کان کنی کیلئے دھماکاخیزمواد کی نگرانی اور کنٹرول کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

دھماکا خیزمواد کی نگرانی، ضابطہ بندی اور انتظامی امور کیلئے 7رکنی صوبائی کمیٹی تشکیل دیدی گئی، صوبائی ایکسپلوسوز کوآرڈینیشن، مانیٹرنگ اینڈاوورسائٹ کمیٹی قائم کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق اسپیشل سیکریٹری محکمہ زراعت خیبرپختونخوا کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے، محکمہ داخلہ، محکمہ صنعت اور صوبائی سیکیورٹی سیکریٹریٹ کے نمائندے کمیٹی میں شامل ہوں گے، ایڈیشنل سیکریٹری ایف ایس سی محکمہ داخلہ اور ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ صنعت کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔

ڈائریکٹرصوبائی سیکیورٹی سیکریٹریٹ،ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی محکمہ داخلہ اور ڈپٹی ڈائریکٹرصوبائی سیکیورٹی سیکریٹریٹ بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے، صوبائی سیکیورٹی سیکریٹریٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹرکو کمیٹی کا رکن اور سیکریٹری مقررکیا گیا ہے، صوبائی محکموں، ضلعی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکیورٹی ایجنسیوں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کمیٹی کے فرائض میں شامل ہوگی۔

کمیٹی صوبے بھرمیں دھماکاخیزمواد سے متعلق معاملات کی نگرانی،رابطہ کاری اورعملدرآمد یقینی بنائے گی، دھماکاخیزمواد اوراس سے متعلقہ اجزا کے انتظام وانصرام میں قانونی تقاضوں پرعملدرآمد کمیٹی کی ذمہ داری ہوگی۔

وفاقی حکومت، نیشنل ایکسپلوزوزاینڈ پیٹرولیم سیفٹی ایجنسی،نیکٹااوردیگرمتعلقہ اداروں کی ہدایات پرعملدرآمد یقینی بنایاجائے گا، دھماکاخیزموادسے متعلق قوانین،قواعد،پالیسیوں اوراسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرزکی پابندی کی نگرانی کی جائے گی۔

دھماکہ خیز مواد اور اس سے متعلقہ اجزا کے محفوظ، قانونی اور مؤثر انتظام کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، کمیٹی فوری طور پر مؤثر ہوگی اور آئندہ احکامات تک کام جاری رکھے گی۔

READ  چلی اور ارجنٹینا میں 7.5 شدت کا زلزلہ, امریکی جیولوجیکل سروے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں