کوئٹہ: عید کی چھٹیوں میں سول اسپتال کے غیر حاضر عملے کیخلاف کارروائی، 15 نرسیں نوکری سے فارغ

Action taken against absent staff of Civil Hospital

کوئٹہ: محکمہ صحت نے عید کی چھٹیوں کے دوران سول اسپتال میں غیر حاضر رہنے والے عملے کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 15 نرسوں کو نوکری سے فارغ کردیا۔

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق محکمے نے سول اسپتال سے غیر حاضر ڈاکٹرز اور نرسوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کی تنخواہیں روکنے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔

اس کے علاوہ محکمہ صحت نے 18 پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز اور ہاؤس آفیسرز کے خلاف بھی کارروائی کی اور غیر حاضری پر 15 کانٹریکٹ نرسوں کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔

READ  کراچی؛ سائٹ میں پولیس سے مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں