سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں 2آپریشن کے دوران 17 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں بھارتی سپانسرڈ فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاعات پر دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران 17 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا جبکہ سپاہی حکمت اللہ بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کچھی اور خاران میں انٹیلی جنس بنیاد 2 آپریشنز کیئے ، ضلعی کچھی کے علاقے سنی میں دہشت گردوں کی سڑک بلاک کرنے کی کوشش کو ناکام بنایا گیا ، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی میں 10 بھارتی سپانسرڈ دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔

دوسری جانب ضلع خاران میں آپریشن کے دوران 7 خارجی ہلاک کر دیئے گئے، شدید فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی حکمت اللہ بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے،25 سال کے شہید حکمت اللہ کا تعلق ضلع کرک سے ہے۔

متعلقہ علاقوں میں مزید امن دشمنوں کی موجودگی کےپیش نظر سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشنز جاری ہے، عزمِ استحکام وژن کے تحت انسداد دہشت گردی مہم پوری شدت کیساتھ جاری رہے گی۔

وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم شہباز شریف نے سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز کی پذیرائی کی اور 17 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا۔

وزیراعظم نے شہید ہونے والے پاک فوج کے سپاہی حکمت اللہ کو خراج عقیدت پیش کیا جبکہ شہید کے درجات کی بلندی کی دعا اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

انہوں نے کہا کہ عزم استحکام کے تحت سیکیورٹی فورسز نمایاں کامیابیاں حاصل کررہی ہیں،ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پُرعزم ہیں۔

READ  کراچی میں موبائل فون سروس بند ہونا شروع

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں