ذرائع کا کہناہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلو گے تو ہی پیسے ملیں گے ۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے 20 کھلاڑیوں کی سنٹرل کنٹرکٹ کی لسٹ تیار کرلی ہے، سنٹرل کنٹرکٹ کا حصہ کھلاڑیوں کو کنٹرکٹ کے مطابق مقررہ کردہ ڈومیسٹک میچز کھیلنے ہوں گے، ڈومیسٹک کرکٹ کے مقرر کردہ میچز نہ کھیلنے تک معاوضہ ادا نہیں کیا جائے گا۔
ٹیسٹ سپیشلسٹ کھلاڑیوں کو کسی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی، ٹیسٹ اور ون ڈے کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑی ایک ٹی ٹوئنٹی لیگ کھیل سکیں گے، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کنٹریکٹ والے کھلاڑیوں کو دو لیگز کھیلنے کی اجازت ہوگی، ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ کھلاڑیوں پر لیگز کھیلنے کی کوئی پابندی نہیں ہوگی، آئندہ ایک سے دو روز میں سنٹرل کنٹرکٹس کا اعلان کیا جانے کا امکان ہے۔






تبصرے بند ہیں