پاکستان میں یوٹیوب پر روزانہ 56 کروڑ ویڈیوز دیکھی جاتی ہیں: چیئرمین پی ٹی اے

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کا اجلاس امین الحق کی زیرصدارت ہوا، جس میں چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمٰن نے ملک میں سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق تفصیلات پیش کیں۔

چیئرمین پی ٹی اے کے مطابق پاکستان میں ٹک ٹاک اور واٹس ایپ کے صارفین کی تعداد 10، 10 کروڑ ہے، جبکہ یوٹیوب استعمال کرنے والے پاکستانیوں کی تعداد 9 کروڑ 60 لاکھ ہے۔

حفیظ الرحمٰن نے بتایا کہ پاکستان میں یوٹیوب پر روزانہ 56 کروڑ ویڈیوز دیکھی جاتی ہیں اور دنیا میں یوٹیوب ویڈیوز دیکھنے والوں میں پاکستان سرفہرست ہے۔

ان کے مطابق پاکستانی صارفین واٹس ایپ کے ذریعے روزانہ ایک ارب کالز کرتے ہیں، جبکہ روزانہ 12 ارب پیغامات بھی ارسال کیے جاتے ہیں۔

READ  جماعت اسلامی کا پولیس تشدد کیخلاف آج ملک گیر احتجاج کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں