جماعت اسلامی کا پولیس تشدد کیخلاف آج ملک گیر احتجاج کا اعلان

Jamaat-e-Islami announces nationwide protest against police violence today

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے سندھ اسمبلی کے باہر جماعت اسلامی پر پولیس تشدد کے خلاف آج ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی کے 50 کارکن لاپتا ہیں۔ آج کراچی میں دس جگہ دھرنے دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کے لیے جدوجہد کر رہی ہے ، میدان نہیں چھوڑے گی۔
جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر نے کہا کہ ان کے کارکنوں پر 5 سال پرانے زہریلے آنسو گیس شیل استعمال کیے گئے ۔ متعدد کارکن زخمی ہوئے ہیں ۔ پیپلز پارٹی نے آئینی جدوجہد کو روکنے کی کوشش کی ہے ۔

ادھر سندھ کے سنیئر وزیر شرجیل میمن نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جماعت اسلامی سے ریڈ زون میں داخل نہ ہونے کا کہا تھا لیکن انہوں نے ریڈ زون میں پولیس پر پتھراؤ کیا، اسی لیے گرفتار کرنا پڑا۔

یاد رہے کہ جماعت اسلامی نے14 فروری کو کراچی کے حقوق کے لیے سندھ اسمبلی کے سامنے دھرنا دینےکا اعلان کیا تھا۔

گزشتہ روز سندھ اسمبلی جانے کی کوشش کرنے والے جماعت اسلامی کے کارکنوں پر پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا گیا۔

پولیس نے جماعت اسلامی کا ساؤنڈ سسٹم لگا ٹرک قبضے میں لےکر جماعت اسلامی کے 10 کارکنوں کو حراست میں لیا۔

READ  جماعت اسلامی کی حکومت کو ملکی دفاع میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں