بدلتے سیکیورٹی خطرات سے نمٹنے کیلئے مسلسل تربیت اور آپریشنل تیاریاں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تربیلا میں سپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، ہیڈ کوارٹرز آمد پر ایس ایس جی کے جی او سی نے فیلڈ مارشل کا استقبال کیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دفاع وطن میں جام شہادت نوش کرنے والے ایس ایس جی کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

فیلڈ مارشل کو ایس ایس جی کی تربیت، آپریشنل تیاریوں اور مستعد رہنے کے امور پر بریفنگ دی گئی ، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جدید ترین خصوصی سازوسامان کا معائنہ کیا جبکہ ایس ایس جی کی جنگی مہارت، پھرتی اور خصوصی آپریشنز کے مظاہرے کا بھی مشاہدہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے افسران اور جوانوں سے گفتگو کی جس دوران پیشہ ورانہ مہارت، بلند حوصلے اور فرائض سے لگن کو سراہا۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ مسلسل تربیت، صلاحیتوں کا فروغ اور آپریشنل تیاریوں پر توجہ رکھنا ضروری ہے،بدلتے سیکیورٹی خطرات اور ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کی تیاریاں ناگزیر ہے۔

READ  سنی دیول نے پاکستان کے ساتھ اپنا خاص رشتہ بتادیا، بیان وائرل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں