پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ انسداد دہشت گردی فوجی مشق "دوستی تھری” مکمل

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ انسداد دہشت گردی فوجی مشق دوستی تھری مکمل ہوگئی۔ مشق میں دونوں ممالک کی افواج نے آپریشنل تیاریوں اور جنگی مہارتوں میں بہتری پر توجہ مرکوز کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری اسپیشل آپریشنز اسکول چراٹ میں اختتام پذیر ہوگئی۔

انسداد دہشت گردی کی اس مشق کا آغاز 26 اکتوبر 2026 کو ہوا تھا۔ مشق کا مقصد انسداد دہشت گردی کے شعبے میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا اور باہمی صلاحیتوں کو بہتر بنانا تھا۔ اس دوران آپریشنل تیاریوں اور جنگی مہارتوں میں اضافے پر خصوصی توجہ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ مشق دونوں ممالک کے دیرینہ فوجی تعاون اور دوطرفہ دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کی عکاس ہے۔

READ  امریکا ایران جنگ: پاکستان، مصر اور ترکیے اعتماد سازی کا پیکج بنوانےکی کوششیں کر رہے ہیں، ذرائع

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں