راولپنڈی: ٹی وی اینکر ربیعہ احسن گھر میں قتل

راولپنڈی کے علاقے اڈیالہ روڈ پر واقع گلشن آباد میں ٹی وی اینکر ربیعہ احسن کو گھر میں قتل کردیا گیا۔

پولیس نے مقتولہ کے شوہر احسن کو حراست میں لے لیا، جس نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ اُس سے اتفاقیہ گولی چلی، جو ربیعہ کو لگی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ربیعہ احسن کی لاش اُن کے بیڈروم سے ملی، انہیں گردن پر گولی لگی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق موقع سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے، دیگر شواہد بھی اکٹھے کئے جارہے ہیں، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیِے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، واقعے کی تمام پہلووں سے تفتیش جاری ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کے وقت مقتولہ کی والدہ اور 2 بیٹیاں گھر پر تھیں۔

خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے ٹی وی اینکر ربیعہ احسن کے قتل کی مذمت کی اور کہاکہ واقعے کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کی جائیں۔

READ  ویرات کوہلی انوشکا شرما سے پہلے کس مشہور بالی ووڈ اداکارہ کو پسند کرتے تھے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں