نیتن یاہو سے مشابہت ایرانی دکاندار کے لیے مصیبت بن گئی،خریداروں نے بائیکاٹ کر دیا

نیتن یاہو سے مشابہت ایرانی دکاندار کے لیے مصیبت بن گئی، تہران میں خریداروں نے بائیکاٹ کر دیا۔

ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے اثرات اب تہران کی عام مارکیٹوں تک بھی پہنچ گئے، جہاں اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو سے غیر معمولی مشابہت رکھنے والے ایک مقامی دکاندار کا خریداروں نے بائیکاٹ کر دیا۔

تہران میں ڈرائی فروٹس اور روایتی مٹھائیاں فروخت کرنے والے دکاندار کے چہرے کے خدوخال نیتن یاہو سے اس قدر ملتے ہیں کہ پہلی نظر میں لوگ دھوکا کھا جاتے ہیں۔

دکان پر بنائی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شہریوں نے دکان کا رخ کرنا چھوڑ دیا اور دیکھتے ہی دیکھتے خریداروں نے اس سے خریداری بند کردی۔

READ  امریکی گلوکار چارلس کیلی کو خون کے کینسر کی تشخیص

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں