ای سی او وزرائے خارجہ اجلاس، ایرانی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد متوقع

اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سمیت وسطی ایشیائی ممالک کے وزرائے خارجہ کی شرکت متوقع ہے۔ مہمانوں کی آمد اتوار سے شروع ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران پاکستان آمد کا امکان ہے۔ وسطی ایشیائی ممالک کے وزرائے خارجہ بھی شرکت کریں گے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار پیر کی صبح اجلاس کا افتتاح کریں گے۔

اجلاس میں اقتصادی و تجارتی تعاون اور علاقائی روابط کے فروغ پر غور کیا جائے گا۔اقتصادی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید خان بھی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

اجلاس میں شریک وزرائے خارجہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ وزیراعظم معزز مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔

READ  ایشیائی ممالک میں پاکستان کے کال سینٹرز پر سب سے بڑا کریک ڈاؤن

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں