خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 74 دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے مختلف کارروائیوں کے دوران 74 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے تابڑ توڑ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں۔ جہاں 48 گھنٹوں میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج کے 43 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میر علی میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، کارروائی میں 35 خوارج ہلاک ہوگئے جبکہ اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز نے 8 خوارج کو ہلاک کردیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود، دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد اور آئی ای ڈیز بھی برآمد کرلی گئیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق میر علی اور اورکزئی میں مزید خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہے، عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے خلاف مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی۔

دوسری جانب 3 نومبر سے ضلع کوئٹہ کے علاقے کرم میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جاری ہے، جہاں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 31 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیے گئے، دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے اسلحہ، گولا بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا گیا۔

READ  ٹائیگر شروف پر فائرنگ کے بعد امیتابھ، دلجیت کو بھی دھمکیاں ملنے لگیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں