بالی ووڈ فلم ’رامائن‘کی دنیا بھرمیں دھوم، 11 روز میں 1384 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کی کمائی، ایک ہزار کروڑ کلب میں شامل ہونے والی بھارت کی 11ویں فلم بن گئی۔
بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کی فلم ’رامائن‘ نے ریلیز کے دوسرے اتوار یعنی 11ویں روز مقامی باکس آفس پر 75 کروڑ روپے نیٹ اور 89 کروڑ 50 لاکھ روپے کمائے۔
فلم کا بھارت میں مجموعی بزنس 760 کروڑ 60 لاکھ روپے نیٹ اور 909 کروڑ روپے تک پہنچ گیا، بیرون ملک سے اب تک 475 کروڑ 50 لاکھ روپے کی کمائی ہوئی۔
اس طرح فلم کادنیا بھرمیں مجموعی بزنس 1384 کروڑ 50 لاکھ بھارتی روپے ہو گیا، اس کامیابی کیساتھ ’رامائن‘ ایک ہزار کروڑ بھارتی روپے سے زائد کمانے والی بھارت کی 11ویں فلم بن گئی۔
فلم نے’دھورندھر‘کی مجموعی 1307 کروڑ 35 لاکھ روپےکی کمائی کو پیچھے چھوڑ دیا، ’آر آر آر‘ نے 1230 کروڑ اور ’کے جی ایف 2‘ نے 1215 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا تھا۔
باکس آفس پر اب ’رامائن‘ کا مقابلہ ’دنگل‘ سے ہے،جس نے 2000 کروڑ، ’پشپا 2‘ نے 1871 کروڑ،’دھورندھر 2‘ نے 1813 کروڑ اور ’باہوبلی 2‘ نے 1788 کروڑ بھارتی روپے کمائے تھے۔





تبصرے بند ہیں