اقتصادی تعاون تنظیم کی وزرائےخارجہ کونسل کا تیسواں اہم اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہورہا ہے،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اجلاس کی صدارت کریں گے،دو روزہ اجلاس میں رکن ممالک کے درمیان تجارت،ٹرانسپورٹ،علاقائی روابط اور سیکیورٹی چیلنجز پرتبادلہ خیال ہوگا۔
اقتصادی تعاون تنظیم کےوزرائےخارجہ کونسل کے 30 اہم اجلاس میں شرکت کیلئے مختلف ممالک اورعالمی تنظیموں کےاعلیٰ حکام کی اسلام آباد آمدجاری ہے، اجلاس میں شرکت کیلئے قازقستان، ترکیہ اور عالمی تنظیموں کے نمائندے اسلام آباد پہنچ گئے۔
قازقستان کےنائب وزیرخارجہ ارمان ایساگالیف اسلام آباد پہنچے،جہاں دفترخارجہ کے اعلیٰ حکام نے انکا پر تپاک استقبال کیا، ارمان ایساگالیف اجلاس میں قازقستان کی نمائندگی کریں گے۔
ترکیہ کےنائب وزیرخارجہ موسیٰ کولاکلیکایا،شنگھائی تعاون تنظیم کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل احمدسعیدمرادزودا اوراسلامی تعاون تنظیم کےسیکرٹری جنرل اسماعیل اولد شیخ احمد بھی اسلام آباد پہنچے ہیں۔
اسلام آباد پہنچنے والی شخصیات کا دفترخارجہ کے اعلیٰ حکام کی جانب سے اسلام آباد ائیرپورٹ پرپرتپاک استقبال کیاگیاہے،اجلاس کے لیے وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔






تبصرے بند ہیں