لاہور کے علاقے کاہنہ میں مادہ ٹائیگر کے حملے سے نوجوان طحہٰ کی ہلاکت کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، پولیس نے گرفتار ملزمان کے بیانات ریکارڈ کرلیے۔
پولیس کے مطابق واقعہ ٹک ٹاکر کی ایڈونچر کی کوشش اور فارم ہاؤس مالک کی مبینہ غفلت کے باعث پیش آیا۔
تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ فارم ہاؤس میں 28 شیر موجود تھے اور اسے بریڈنگ فارم ہاؤس کے لائسنس کے تحت چلایا جا رہا تھا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان طحہٰ کا والد اور بھائی بھی اسی فارم ہاؤس میں ملازمت کرتے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔





تبصرے بند ہیں