صارفین کی اجازت کے بغیر موبائل گیلری تک رسائی مہنگی پڑگئی،اٹلی نے فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا پر 88 کروڑ 70 لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کردیا۔
اطالوی ڈیٹا پروٹیکشن ریگولیٹر کےمطابق فیس بک ایپ کےذریعے اینڈرائیڈ صارفین کی تصاویر، ویڈیوز اوردیگرڈیٹا تک رسائی حاصل کی جارہی تھی،تاہم صارفین کو اس بارے میں مناسب آگاہی نہیں دی گئی اور نہ ہی واضح رضامندی حاصل کی گئی،اس عمل سے اٹلی میں تقریباً دو کروڑ میٹا صارفین متاثر ہوئے۔
حکام کےمطابق یہ فیچر 2023 میں متعارف کرایا گیا تھا،جس کے تحت صارفین کی موبائل گیلری سےتصاویراورویڈیوز منتخب کرکےفیس بک پر پوسٹ کرنے کی تجاویز دی جاتی تھیں۔
اطالوی ریگولیٹر نےمیٹا کو 60 روز کی مہلت دیتے ہوئے ہدایت کی ہےکہ یہ فیچر ڈیفالٹ طورپربندکیا جائے اوراسےاستعمال کرنے والے صارفین سے الگ اجازت لی جائے، کمپنی کوصارفین کو گیلری تک رسائی اور فیچر بند کرنے کے طریقہ کار سے بھی آگاہ کرنا ہوگا۔





تبصرے بند ہیں