فوجی یادگار کی بے ادبی پر گارڈ نے امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کی سرزنس کردی۔
فوجیوں کی قبر پر حاضری کے دوران پیٹ ہیگستھ نے اہلیہ سے ہنس ہنس کر بات کی تو گارڈ نے چیخ کر کہا کہ خاموشی اور احترام کی فضا برقرار رکھیں۔
[embedpress]https://x.com/AP/status/2120650415058407577[/embedpress]
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پیٹ ہیگستھ فوجی یادگار کے سامنے خالی سیڑھیوں پر اپنی اہلیہ جینیفر، چیف آف اسٹاف رکی بوریا، ڈپٹی چیف آف اسٹاف پیٹرک ویور اور سینئر مشیر ٹامی ریڈابو کے ساتھ تصاویر بنوا رہے ہیں۔
تصاویر بنوانے کے بعد زوردار قہقہے کی آواز سنائی دی، جس پر مزار پر تعینات فوجی نے بلند آواز میں کہا کہ "تمام زائرین کو ہر وقت خاموشی اور احترام کا ماحول برقرار رکھنا چاہیے۔
پینٹاگون کے اعلیٰ ترجمان شان پارنیل نے کہا کہ اس انتہائی سنجیدہ اور اہم دن کو مناتے ہوئے، ایک فوجی نے درست اور مؤدبانہ انداز میں سب کو آدابِ احترام ملحوظ رکھنے کی یاد دہانی کرائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اور پورا محکمہ ہمیشہ سے ان قربانیوں کا احترام کرتے آئے ہیں اور ہمیشہ کرتے رہیں گے۔






تبصرے بند ہیں