پیٹرول اور ڈیزل سستا، پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا اعلان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کے بعد پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

مختلف ٹرانسپورٹ کمپنیوں نے 100 روپے تک کرائے مزید کم کر دیے۔ گڈز ٹرانسپورٹ کےکرائے بھی مزید تین فیصد تک کم ہوگئے۔

سیکرٹری آر ٹی اے لاہور رانا محسن نے کہا کہ تمام بس اڈوں پر نئے کرائے نامے آویزاں کر دیے گئے ہیں، پرانے یا زائد کرائے وصول کرنے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی۔

تمام بس اڈوں پر نئے کرائے ناموں کا اطلاق فوری طور پر نافذالعمل ہوگا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام تک پہنچایا جا رہا ہے۔

READ  وزیر داخلہ نے اسلام آباد میں اسٹیٹ آف دی آرٹ کرکٹ اسٹیڈیم کا حتمی ڈیزائن طلب کرلیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں