عمران خان کو فوری طور پر شفا اسپتال منتقل کیا جائے، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرعلی خان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت اور علاج کیلئےشفا اسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ دہرادیا۔

ایک بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرعلی خان نے کہا کہ میڈیا رپورٹس کے ذریعے معلوم ہوا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو گزشتہ رات پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

بیرسٹر گوہر نے ایک بار پھر سپریم کورٹ کے اٹھارہ اگست کے حکم نامے پر فوری عملدرآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو طبی معائنے اور علاج کیلئے شفا اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے علاج کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے، جس میں ان کے ذاتی معالج کے علاوہ خاندان کے ایک فرد کو بھی شامل کیا جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو فوری طور پر شفا اسپتال منتقل کیا جائے اور سپریم کورٹ کے حکم پر بغیر کسی تاخیر کے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

READ  وزیراعظم سعودی ولی عہد کی دعوت پر آئندہ 48 گھنٹوں میں سعودیہ جائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں