پاکستان میں تیل اور گیس کے بڑے ذخائر دریافت

پاکستان میں تیل اور گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہوگئے۔

سندھ کے ضلع خیرپور سے تیل وگیس کے بڑے ذخائردریافت ہوگئے، او جی ڈی سی ایل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط بھیج کر آگاہ کردیا۔

او جی ڈی سی ایل کے مطابق ذخائرلوئرگورو فارمیشن کےبترسم نارتھ ویسٹ ون کنویں سے دریافت ہوئے، کنویں سے ابتدائی طور پر یومیہ ایک کروڑ 28 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس اور 175 بیرل خام تیل بھی حاصل ہوگا۔

ترجمان کے مطابق بترسم نارتھ ویسٹ 1کنواں 21 اگست 2026سے 3 ہزار732میٹرکی گہرائی تک کھودا گیا، کنویں کو جلد قومی گیس سسٹم سے منسلک کیا جائے گا۔

او جی ڈی سی ایل 95 فیصد حصص کے ساتھ کنویں کا آپریٹر ہے،باقی 5 فیصد گورنمنٹ ہولڈنگز کے شیئرز ہیں، او جی ڈی سی ایل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط بھیج کر آگاہ کردیا۔

او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ نئی دریافت سے پاکستان کے مقامی گیس ذخائر میں اضافہ ہوگا، دریافت شدہ گیس کو جلد قومی سسٹم سے منسلک کیا جائے گا۔

READ  ائیرچیف مارشل کی سعودی فضائیہ کےکمانڈر سے ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون اورعلاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں