امریکی وزیرخزانہ نے ایرانی دھمکیوں کے بعد اپنا گھر چھوڑ دیا

امریکی وزیرخزانہ اسکاٹ بیسنٹ ایرانی دھمکیوں کے بعد فوجی اڈے پر منتقل ہوگئے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران کی جانب سے مبینہ خطرات کے بعد اسکاٹ بیسنٹ نے واشنگٹن میں اپنا گھربار چھوڑ دیا۔ اسکاٹ بیسنٹ ایران کےخلاف معاشی پابندیوں کی مہم میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کی بیرون ملک بڑے حملے کی صلاحیت محدود ہے اِس کے باوجود امریکی انٹیلی جنس نے امریکی شہریوں کو نشانہ بنانے کا انتباہ جاری کررکھا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی سیکیورٹی خدشات پر محفوظ رہائش گاہوں میں منتقل ہو رہے ہیں۔

READ  محمد رضوان اور امام الحق کے موبائل فونز سے کوئی قابلِ ذکر چیز سامنے نہیں آئی: ذرائع

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں