ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری سے موسم سرد ہوگیا

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کے نئے سلسلے نے موسم سرد کردیا۔

آزاد کشمیر کےمختلف علاقوں میں دوسرے روزبھی بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے، مظفرآباد اور گردونواح میں بارش، جبکہ وادی نیلم، وادی لیپہ، باغ، حویلی اور مکڑا و گنجا پہاڑوں پر برفباری ہوئی، بارش اور برفباری سےجہاں موسم سرد ہوگیا وہیں پہاڑی علاقوں کے قدرتی حسن میں بھی اضافہ ہو گیا ۔

دیر سمیت میدانی وبالائی علاقوں میں رات سےموسلادھاربارش کاسلسلہ جاری ہے، چترال اورمضافات میں بھی رات گئےسےبارش اورپہاڑوں پربرفباری جاری ہے،مانسہرہ کے بالائی علاقوں ناران، جھیل سیف الملوک، جھیل لولوسر، بٹہ کنڈی، بیسر اور بابوسر ٹاپ پر برفباری جاری ہے۔

جھیل لولوسر اور بیسر میں تقریباً 6 انچ برف پڑ چکی ہے جبکہ برفباری کے باعث انتظامیہ نےبابوسر ٹاپ روڈ کو بٹہ کنڈی سے عارضی طور پر بند کر دیا ہے، کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے مختلف مقامات پرمشینری اور عملہ تعینات کر دیا ہے اور سیاحوں کو انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے،چمن اورگردونواح میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ 24 گھنٹوں کےدوران بھی مزید بارش کا امکان ہے، انتظامیہ نے سیاحوں اور مسافروں کو دورانِ سفر احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب کراچی میں کل موسم جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے،شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی متوقع ہے،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے،کم سے کم درجہ حرارت 22 سے 24 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

READ  فٹبال میچ کے دوران گیند سڑک پر جانے سے حادثہ، گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

محکمہ موسمیات کےمطابق صبح کے وقت نمی کا تناسب 75 سے 85 فیصد رہنے کا امکان ہے،شام کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 45 سے 55 فیصد رہنےکی توقع ہے، ہوائیں مغرب اور جنوب مغرب سے چلنے کا امکان ہے،باقائدہ طور پر سردی کا آغاز 15 دسمبر کے بعد ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں