ویڈیو شوٹنگ کے دوران یوٹیوبر کی نئی فراری میں آگ لگ گئی، قیمتی اسپورٹس کار جل کر تباہ

امریکی یوٹیوبر کی 4 لاکھ ڈالر کی فراری جل کر تباہ، آگ نے رینٹل وین کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔

امریکی یوٹیوبروِسلن ڈیزل کی قیمتی فراری کارمیں اچانک آگ بھڑک اٹھی،ریاست ٹیکساس کے شہر ویکو میں خشک مکئی کے کھیت سے گزرتے ہوئےگاڑی میں آگ لگی، جودیکھتےہی دیکھتے ساتھ کھڑی رینٹل وین تک پھیل گئی،دونوں گاڑیاں اور ویڈیو بنانےکا سامان جل کر تباہ ہوگیا۔
یوٹیوبر اور اسکی ٹیم نےآگ بجھانےکی بھرپور کوشش کی،حتیٰ کہ انرجی ڈرنکس بھی استعمال کیں،تاہم شعلوں پرقابو نہ پایا جاسکا،آگ نے قریب کھڑی رینٹل منی وین کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ویکو فائرڈیپارٹمنٹ کےمطابق گاڑیوں اور سامان سمیت مجموعی نقصان تقریباً چار لاکھ 45 ہزارڈالر رہا،فائرفائٹرز نےکھیت کےنصف ایکڑ رقبے پر پھیلی آگ پر بھی قابو پالیا،واقعےمیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

READ  آپریشن غضب للحق؛ پاک افغان سرحد پر طالبان کی متعدد چوکیاں تباہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں