آپریشن غضب للحق؛ پاک افغان سرحد پر طالبان کی متعدد چوکیاں تباہ

Several Taliban posts destroyed on Pak-Afghan border

راولپنڈی:
آپریشن غضب للحق میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کیخلاف افواج پاکستان کی زمینی اور فضائی کارروائیاں جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان بارڈر پر کرم سیکٹر میں پاک فوج کی افغان طالبان کے خلاف کامیاب کارروائی میں متعدد پوسٹیں تباہ کردی گئیں۔ ژوب اور قلعہ سیف اللہ سیکٹرز سے ملحقہ دہشتگرد ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھاری آرٹلری فائر سے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا، کارروائی کے دوران افغان طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق پاک فوج کی موثر حکمت عملی کے باعث افغان طالبان اور فتہ الخوارج کو بھاری نقصانات اور پسپائی کا سامنا ہے، آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور اپنے اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گا۔

READ  کراچی؛ ڈیفنس میں موٹر سائیکل سوار پر تشدد کرنے والا بااثر شخص گرفتار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں