صدرمملکت آصف علی زرداری کا فلسطینی صدرمحمود عباس کے نام خط، ریاست فلسطین کے اعلانِ آزادی کی 38ویں سالگرہ پر فلسطینی صدر اور عوام کو مبارکباد پیش کی۔
صدرمملکت نے خط میں فلسطینی عوام کے جائز حقوق، بالخصوص حقِ خودارادیت کے لیے پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا،آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور فلسطین کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات قائم ہیں اور پاکستانی عوام فلسطینی عوام کو انتہائی احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
صدرمملکت نے دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کے رشتوں کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے آزاد، خودمختار، قابلِ عمل اور ملحقہ فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے پاکستان کی اصولی حمایت دہرائی۔
آصف علی زرداری نے فلسطینی عوام کو درپیش مشکلات پر یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے پائیدار امن، آزادی اور وقار کے لیے ان کی امنگوں کی حمایت کا بھی اعادہ کیا۔






تبصرے بند ہیں