یوکرین پر روسی ڈرون حملے میں 37 شہری ہلاک، 42 زخمی

42 injured in Russian drone attack on Ukraine.

یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی ڈرون حملے میں 37 شہری ہلاک اور 42 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ مبینہ حملہ یوکرین کے دارالحکومت کیف کے نواحی علاقے میں اسلحہ ڈپو پر کیا گیا تھا۔

دھماکے سے 50 رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

یوکرین کے صدر زیلنسکی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلحہ ڈپو شہری آبادی میں نہیں ہونا چاہیے تھا اور جو اس کے ذمے دار ہیں انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
زیلنسکی نے کہا کہ شہری آبادی میں اسلحہ ڈپو کو لاپرواہی تسلیم کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئیں ہے۔

انہوں نے ساتھ ہی روس کو بھی خبردار کیا ہے کہ اسے اپنے ہر اقدام کے ردعمل کا سامنا ہوگا۔

READ  کراچی: پنجاب کالونی پر پانی اور بجلی کی عدم فراہمی پر جاری احتجاج ختم،ٹریفک بحال

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں