جینسن ہوانگ کی بطور سی ای او واپسی، این ویڈیا کے حصص میں 36.6 فیصد تک اضافہ

این ویڈیا کی قیادت میں واپسی کے بعد مصنوعی ذہانت سے متعلق حصص میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی بحال ہوگئی،جس کے نتیجے میں نیسڈیک کمپوزٹ 6.51 فیصد بڑھ گیا۔

نیسڈیک 100 کی مجموعی مارکیٹ مالیت میں 2 کھرب ڈالر سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ایس اینڈ پی 500 میں 4.73 فیصد اور ڈاؤ جونز میں 3.01 فیصد تیزی دیکھی گئی۔

گزشتہ ہفتے کی شدید مندی کے بعد وال اسٹریٹ میں نمایاں بحالی سامنے آئی ہے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ جینسن ہوانگ کی واپسی کے لیے این ویڈیا کے بورڈ کے ساتھ معاہدہ کیا گیا۔
این ویڈیا کے ہیڈکوارٹرز واپسی پر جینسن ہوانگ کا ملازمین کی جانب شاندار استقبال کیا گیا، عہدے پر دوبارہ بحالی کے بعد ہیڈکوارٹرز واپسی ہوئی تو ملازمین نے تالیوں کی گونج میں انکا خیرمقدم کیا۔

READ  دیوار گریہ پر ہزاروں یہودیوں کا اجتماع، متعدد صہیونی مسجد اقصیٰ میں بھی گھس گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں