پاکستان اور مالدیپ کا کھیل، سیاحت، تجارت اور افرادی قوت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد میں وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری سے مالدیپ کے وزیر سیاحت و سول ایوی ایشن محمد امین نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اور مالدیپ کا کھیل، سیاحت، تجارت اور افرادی قوت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

مالدیپ کے وزیر سیاحت نے اسلام آباد کے جدید انفراسٹرکچر، صفائی کے نظام، خوبصورتی اور قدرتی مناظر کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد حقیقی معنوں میں ٹورازم کیپٹل سٹی بننے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

ملاقات میں بتایا گیا کہ مالدیپ کی قومی ایئرلائن جلد پاکستان اور مالدیپ کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کرے گی۔ محسن نقوی نے کہا کہ براہ راست پروازوں سے پاکستانی شہریوں کیلئے مالدیپ کا سفر آسان اور وہاں پاکستانی سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوگا۔

وزیر داخلہ نے بتایا کہ پہلی براہ راست پروازمیں معروف پاکستانی کرکٹرز،فنکار اور دیگرشخصیات مالدیپ جائیں گی۔ محمد امین نے کہا کہ پاکستانی سلیبریٹیز مالدیپ میں مقبول ہیں اور ان کی آمد سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔

محسن نقوی نے بتایا کہ پی سی بی مالدیپ میں کرکٹ اسٹیڈیم کے قیام کے مجوزہ منصوبے پر کام کر رہا ہے، اسٹیڈیم کے ساتھ کرکٹ اکیڈمی بھی قائم کی جائے گی۔

READ  صدر مملکت آصف زرداری لندن سے پاکستان پہنچ گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں