ویڈیو گیم ’جی ٹی اے 6‘ نے صرف چار روز میں فروخت اور آمدن کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے۔
تجزیاتی ادارے الینیا اینالیٹکس کے تازہ تخمینوں کےمطابق گیم کی تقریباً ساڑھے چار کروڑ کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں، اس سے حاصل ہونے والی آمدن چار ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔
رپورٹ کےمطابق گیم کی ابتدائی فروخت میں پری آرڈرز کےذریعے 3 کروڑ 25 لاکھ کاپیاں فروخت ہوئی تھیں،تازہ تخمینوں کےمطابق پلےاسٹیشن 5 پر 3 کروڑ 37 لاکھ اور ایکس باکس سیریز ایکس اور ایس پر ایک کروڑ 12 لاکھ کاپیاں فروخت ہوئیں۔
ان اعداد و شمار کے ساتھ ’جی ٹی اے 6‘ ویڈیو گیم انڈسٹری کی سب سے زیادہ آمدن حاصل کرنے والی بڑی کامیابیوں میں شامل ہو گئی ہے۔






تبصرے بند ہیں