وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو چاہیے کہ وہ تھوڑا تحمل سے کام لیں تاکہ معاملات چل سکیں۔
عطا اللہ تارڑ نے مولانا فضل الرحمان کے حالیہ بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ واضح ہے کہ سیاست ضرور کریں مگر ملکی سلامتی پر بات کرنا مناسب نہیں، بلاوجہ محاذ آرائی کرنا مناسب نہیں۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان دور اندیش سیاستدان ہیں، وہ چیزیں ٹھیک کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں مگر غصے میں دکھائی دیتے ہیں۔






تبصرے بند ہیں