راچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اگر ایسا لگتاہ ے کہ ہم اسٹیبلشمنٹ کے دباؤ میں آکر نیا بلدیاتی قانون بنا رہے ہیں تو یہ غلط ہے۔ ریفرنڈم لاحاصل رہے گا۔
سی ایم ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں بلدیاتی اداروں کو مزید بااختیار بنانے کے لیے کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں 123 عمارتوں پر کام رکوا دیا گیا ہے۔
پریس کانفرنس کے موقع پر سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، وزیر داخلہ ضیاءالحسن لنجار، ناصر شاہ، سعید غنی اور مرتضیٰ وہاب بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبہ سندھ ملک کا واحد صوبہ ہے جس نے لوکل گورنمنٹ سسٹم چلایا تھا۔ الطاف حسین کی تقریر کے 15 دن بعد لوکل گورنمنٹ الیکشن کرائے تھے، جس میں 2016 میں ایم کیو ایم کے وسیم اختر میئر ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ کووڈ کے ختم ہونے کے فوری بعد بھی دوبارہ لوکل گورنمنٹ الیکشن کرائے تھے۔ ایک کمیٹی بنا رہے ہیں، ناصر حسین شاہ اور ضیاء لنجار پر مشتمل کمیٹی بنے گی۔ لوکل گورنمنٹ کو مزید بااختیار کرنا ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز سے کمیٹی ملاقات کرے گی اور لوکل گورنمنٹ کو بااختیار کرنے پر مشاورت کرے گی۔






تبصرے بند ہیں