مولانا فضل الرحمان نے یر قیمت پر سرگودھا پہنچنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ جبر اور صبر کا مقابلہ ہے، راستہ کھولو ورنہ پورا ملک بند رہے گا۔
سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب گاڑی سے نکل کر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنی پوری تاریخ امن کیساتھ رقم کی ہے لیکن شاید تمہارے منہ کو خون لگ چکا ہے اور خون کے بغیر تمہیں ایک لمحہ آرام نہیں آتا تو ہم اپنا خون دینے کو تیار ہیں، ہمیں ہر قیمت پر اپنی جگہ پر جانا ہے، چاہے ہمیں دن لگ جائیں۔






تبصرے بند ہیں