چیمپئن پشاور زلمی کا بڑا فیصلہ، پی ایس ایل 12 کے لیے فائنل کے ہیرو آرون ہارڈی کو برقرار رکھنے کا اعلان

پشاور زلمی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 12 کے لیے آسٹریلوی آل راؤنڈر آرون ہارڈی کو ڈائریکٹ سائننگ کے طور پر برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا ۔

پی ایس ایل 11 کی دفاعی چیمپئن پشاور زلمی نے آسٹریلوی آل راؤنڈر آرون ہارڈی کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 12 کے لیے ڈائریکٹ سائننگ کے طور پر برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ فرنچائز نے ٹائٹل کے کامیاب دفاع کے لیے ایک مضبوط اور مسابقتی اسکواڈ کی تشکیل کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

آرون ہارڈی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 میں پشاور زلمی کی تاریخی ٹائٹل جیتنے کی مہم میں اہم کردار ادا کیا اور بیٹنگ و بولنگ دونوں شعبوں میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بالخصوص فائنل میں ان کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی فیصلہ کن ثابت ہوئی، جس پر انہیں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

READ  بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق خدشات، اپوزیشن رہنماؤں کا حکام کو مشترکہ خط

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں