بالائی سندھ کے تمام اضلاع میں آندھی اور بارش کا امکان

Thunderstorm and rain likely in all districts of Upper Sindh

محکمہ موسمیات نے بالائی سندھ کے تمام اضلاع میں آندھی اور بارش کا امکان ظاہر کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی سندھ کےتمام اضلا ع میں آندھی اوربارش کا امکان ہے جب کہ جھکڑ چلنےاوربارش سےگرمی کی لہر میں بھی کمی واقع ہوگی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج سے 16جون تک پنجاب، کے پی، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

واضح رہے کہ ملک کے مختلف حصے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، گزشتہ روز صحرائے چولستان اور سرگودھا میں شدید گرمی ریکارڈ کی گئی جہاں پارہ 48 ڈگری تک گیا تھا۔

READ  غلط انفارمیشن پر اعلیٰ سرکاری شخصیت کے گھر چھاپہ، ایس ایچ او سمیت 11 اہلکار معطل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں