‘حالت جنگ میں مذاکرات نہیں کریں گے’: ایران نے ثالث قطر اور عمان کو آگاہ کر دیا

Iran informs mediators Qatar and Oman

ایران نے اسرائیلی حملوں کے دوران جنگ بندی مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے ثالث قطر اور عمان کو آگاہ کر دیا۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ایران نے ثالثی کے کردار ادا کرنے والے ممالک قطر اور عمان کو واضح طور پر بتا دیا ہے کہ وہ اسرائیل کے حملوں کے دوران جنگ بندی پر کوئی مذاکرات نہیں کرے گا۔

ایک اعلیٰ ایرانی عہدیدار نے اتوار کو رائٹرز کو بتایا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان نئے حملوں کا تبادلہ ہوا، جس سے وسیع تر جنگ کا خدشہ مزید بڑھ گیا ہے۔

عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایرانی حکام نے قطری اور عمانی ثالثوں کو مطلع کیا ہے کہ وہ تب ہی سنجیدہ مذاکرات کی طرف بڑھیں گے جب وہ اسرائیل کے پیشگی حملوں کا مکمل جواب دے دیں گے۔
عہدیدار نے مزید کہا کہ ایران نے واضح کر دیا ہے کہ جب تک اس پر حملے جاری ہیں، وہ مذاکرات نہیں کرے گا۔

ایرانی عہدیدار نے رائٹرز کو یہ بھی بتایا کہ میڈیا میں چلنے والی رپورٹس غلط ہیں کہ ایران نے قطر اور عمان سے کہا ہے کہ وہ امریکا سے جنگ بندی یا جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے بات چیت کروائیں۔

ایرانی وزارت خارجہ، قطر کی وزارت خارجہ اور عمان کی وزارت اطلاعات نے اس حوالے سے خبررساں ایجنسی کی درخواست پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ جمعہ کی صبح اسرائیل کی جانب سے ایران پر بڑے حملے اور پھر ایران کی جانب سے جوابی کارروائی کے بعد خطے کی صورتحال انتہائی کشیدہ ہو چکی ہے۔

READ  دبئی میں سال نو پر عوامی ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کا نیا ریکارڈ قائم

ایران نے اتوار کو امریکا کے ساتھ مذاکرات کا چھٹا دور منسوخ کر دیا تھا، جو کہ پہلے سے طے شدہ تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں