پاکستان دنیا بھر میں تنازعات کا مذاکرات کے ذریعے حل کا حامی ہے: عاصم افتخار

Pakistan supports resolution of conflicts

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہےکہ پاکستان دنیا بھر میں تنازعات کا مذاکرات کے ذریعے حل کا حامی ہے۔

ایک بیان میں عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق تنازعات کا پرامن حل چاہتا ہے اور دنیا بھر میں تنازعات کا مذاکرات کے ذریعے حل کا حامی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سفارت کاری اور ثالثی کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتا ہے اور ڈائیلاگ کے فروغ کی حمایت کرتا ہے۔

عاصم افتخار نے مزید کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں تیزی سے بدلتی صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے، غزہ کی صورتحال پرامن بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ روز سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی ہے۔

اس حوالے سے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کا بطور غیر مستقل رکن آٹھواں دور ہے اور اس ماہ پاکستان 2 اعلیٰ سطح کے اجلاسوں کی صدارت کرے گا۔

READ  سوڈان: دارفور ریجن میں پرائیویٹ ملیشیا کی خونریز کارروائیاں، رواں ہفتے 1500 شہری ہلاک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں