دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن

Power breakdown at Dhabeji pumping station

کراچی کو پانی فراہم کرنے والے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہوگیا۔

ترجمان کراچی واٹر کارپوریشن کے مطابق بریک ڈاؤن رات 12 بج کر 20 منٹ پر پیش آیا، بجلی کے بریک ڈاؤن سے لائن نمبر 5 دو مقامات سے متاثر ہے ۔

ترجمان کراچی واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ مرمتی کام شروع کر دیا گیا ہے جو اگلے 36 گھنٹوں میں مکمل کرلیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق مرمتی کام کے دوران شہر کو 10 کروڑ گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہوگا۔

READ  کراچی: غلط چالان بھیجنے کا سلسلہ جاری، ای چالان نظام کی غلطیوں کا خمیازہ شہریوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں