یو اے ای میں شادی پر چھٹیوں سے متعلق نیا حکم نامہ جاری

New decree issued in UAE regarding leave for marriage

متحدہ عرب امارات میں سرکاری ملازمین کو شادی پر ملنے والی تعطیلات سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دبئی میں سرکاری ملازمین کو شادی کے لیے 10 روز کی چھٹیوں کی منظور دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سوائے فوجی اہلکاروں کے چھٹیوں کے دوران ملازم کو واپس نہیں بلایا جاسکتا اور فوجی اہلکاروں کی واپسی بھی ناگزیر حالات کے تحت ہوگی، اگر کسی فوجی کو چھٹیوں کے دوران واپس بلایا گیا تو بعدازاں اس کی بچی ہوئی چھٹیاں اسے دی جائیں گی۔

اس کے علاوہ اگر کسی وجہ سے چھٹی مقررہ مدت میں نہ لی جا سکے تو سپروائزر کی منظوری سے اگلے سال کے لیے چھٹی منتقل کی جا سکتی ہے لیکن اس کی معقول وجہ بتانا ہوگی۔

خلیجی میڈیا کے مطابق یہ اقدام اس لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ سرکاری ملازمین کی خاندانی زندگی کو خوشگوار بنایا جائے۔

READ  عجمان میں الیکٹرک اسکوٹر چلانے پر پابندی عائد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں