کراچی میں کل سے بادل برسنے کا امکان

Cloudy weather likely in Karachi from tomorrow

ملک بھر میں مون سون بارشیں جاری ہیں اور کل سے کراچی میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق کراچی میں 19 سے 21 جولائی کے دوران بارش کا امکان ہے، کل سہ پہریا شام میں شہر کے اطراف گرج چمک کے بادل بن سکتے ہیں۔

موسمیاتی تجزیہ کار نے بتایا کہ بارش برسانے والاسسٹم بھارت کے جنوب مغربی اترپردیش میں موجود ہے اور یہ سسٹم راجستھان کی جانب بڑھ رہا ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کے مطابق یہ سسٹم آج شام یا رات سندھ پر اثر انداز ہوگا، سسٹم مغرب کی جانب بڑھا توکراچی سمیت سندھ میں تیزبارش ہوسکتی ہے جبکہ کراچی میں معتدل بارش کا بھی امکان ہے۔

READ  6 ماہ میں ساڑھے 3 لاکھ پاکستانی ملک چھوڑگئے، غیرملکی میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں