خیبر پختونخوا میں مزید بارشوں کی پیشگوئی، انتظامیہ کو الرٹ رہنےکی ہدایت

More rains predicted in Khyber Pakhtunkhwa

پشاور: خیبر پختونخوا میں اگلے چند دنوں میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

صوبے میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے صوبے بھرخصوصاً سیاحتی اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ رہنےکی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ نے انتظامیہ سے کہا کہ پولیس، بلدیات، آب پاشی، ریسکیو اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنائی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب اور دیگر قدرتی آفات کی صورت میں مالی و جانی نقصانات کو کم کرنے کے لیے ضروری انتظامات مکمل کیے جائیں۔

READ  پختونخوا میں آثار قدیمہ کی تلاش کے دوران سوات سے ٹیکسلا تک مزید 8 تاریخی مقامات دریافت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں